Sayings of the Messenger احادیثِ رسول اللہ ﷺ
Sahih Al-Bukhari
Book: Surah Ash-Sharh (65.94) سورة ألم نشرح
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنُ الرَّحِيم
In the Name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
شروع ساتھ نام اللہ کےجو بہت رحم والا مہربان ہے۔
وَقَالَ مُجَاهِدٌ هُوَ التِّينُ وَالزَّيْتُونُ الَّذِي يَأْكُلُ النَّاسُ. يُقَالُ {فَمَا يُكَذِّبُكَ} فَمَا الَّذِي يُكَذِّبُكَ بِأَنَّ النَّاسَ يُدَانُونَ بِأَعْمَالِهِمْ، كَأَنَّهُ قَالَ وَمَنْ يَقْدِرُ عَلَى تَكْذِيبِكَ بِالثَّوَابِ وَالْعِقَابِ
اور مجاہد نے کہا وِزرَکَ سے وہ باتیں مراد ہیں جو رسول اللہﷺ سے جاہلیت کے زمانے میں صادر ہوئیں (رتک اولٰی وغیرہ)۔ اَنقَضَ بھاری کیا۔ مَعَ العُسرِ یُسرًا سفیان بن عیینہ نے کہا اس کا مطلب یہ ہے کہ ایک مصیبت کے ساتھ دو نعمتیں ملتی ہیں جیسے اس آیت میں ہے ھَل تَرَبَّصُونَ بِنَا اِلَّا اِحدٰی الحُسنَیَین میں مسلمانوں کے لئے دو نیکیاں مراد ہیں۔ اور (حدیث میں ہے) ایک مصیبت دو نعمتوں پر غالب نہیں آ سکتی۔ اور مجاہد نے کہا فَانصَب یعنی اپنے پروردگار سے مراد مانگنے میں محنت اٹھا۔ ابن عباسؓ سے منقول ہے انہوں نے کہا اَلَم نَشرَح لَکَ صَدرَ کَ سے مراد یہ ہے کہ ہم نے تیرا سینہ اسلام کے لئے کھول دیا۔