Sayings of the Messenger احادیثِ رسول اللہ ﷺ
Sahih Al-Bukhari
Book: Surah Al-Kafirun (65.109) سورة قل يا أيها الكافرون
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنُ الرَّحِيم
In the Name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
شروع ساتھ نام اللہ کےجو بہت رحم والا مہربان ہے۔
يُقَالُ {لَكُمْ دِينُكُمْ} الْكُفْرُ. {وَلِيَ دِينِ} الإِسْلاَمُ وَلَمْ يَقُلْ دِينِي، لأَنَّ الآيَاتِ بِالنُّونِ فَحُذِفَتِ الْيَاءُ كَمَا قَالَ يَهْدِينِ وَيَشْفِينِ. وَقَالَ غَيْرُهُ {لاَ أَعْبُدُ مَا تَعْبُدُونَ} الآنَ، وَلاَ أُجِيبُكُمْ فِيمَا بَقِيَ مِنْ عُمُرِي {وَلاَ أَنْتُمْ عَابِدُونَ مَا أَعْبُدُ}. وَهُمُ الَّذِينَ قَالَ {وَلَيَزِيدَنَّ كَثِيرًا مِنْهُمْ مَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ مِنْ رَبِّكَ طُغْيَانًا وَكُفْرًا}.
لَکُم دِینَ کُ، وَ لِیَ دِین یعنی تم کو کفر مبارک اور میرے لئے دین اسلام۔ دینی نہیں کہا کیونکہ اس سورت کی آیات نونی ہیں (اخیر میں نون ہے) تو یائے متکلم گرا دی جیسے یَھدِینَ اور یَشفِینَ میں۔ اوروں نے کہا لَا اَعبُدُ مَا تَعبُدُونَ کا معنی یہ ہے کہ میں اس وقت بھی جس کو تم نہیں پوجتے ہو نہیں پوجتا----اور نہ ساری عمر اس کو پوجوں گا۔ نہ تم اس خدا کو پوجنے والے ہو جس کو میں پوجتا ہوں۔ یہ خطاب ان کافروں کے حق میں ہے جن کے حق میں اللہ تعالٰی نے فرمایا وَ لَیَزِیدًنَّ کَثِیرًا مِّنھُم مَا اَنزَلَ اِلَیکَ مِن رَّبِّکَ طُغیَانًا وَّ کُفرًا (ایسے لوگ ہدایت پر آنے والے نہیں)۔