بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنُ الرَّحِيم
In the Name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
شروع ساتھ نام اللہ کےجو بہت رحم والا مہربان ہے۔
وَقَالَ مُجَاهِدٌ {وَيَقْذِفُونَ بِالْغَيْبِ مِنْ مَكَانٍ بَعِيدٍ} مِنْ كُلِّ مَكَانٍ {وَيُقْذَفُونَ مِنْ كُلِّ جَانِبٍ} يُرْمَوْنَ {وَاصِبٌ} دَائِمٌ، لاَزِبٌ لاَزِمٌ {تَأْتُونَنَا عَنِ الْيَمِينِ} يَعْنِي الْحَقَّ الْكُفَّارُ تَقُولُهُ لِلشَّيْطَانِ {غَوْلٌ} وَجَعُ بَطْنٍ {يُنْزَفُونَ} لاَ تَذْهَبُ عُقُولُهُمْ {قَرِينٌ} شَيْطَانٌ {يُهْرَعُونَ} كَهَيْئَةِ الْهَرْوَلَةِ {يَزِفُّونَ} النَّسَلاَنُ فِي الْمَشْىِ {وَبَيْنَ الْجِنَّةِ نَسَبًا} قَالَ كُفَّارُ قُرَيْشٍ الْمَلاَئِكَةُ بَنَاتُ اللَّهِ وَأُمَّهَاتُهُمْ بَنَاتُ سَرَوَاتِ الْجِنِّ، وَقَالَ اللَّهُ تَعَالَى {وَلَقَدْ عَلِمَتِ الْجِنَّةُ إِنَّهُمْ لَمُحْضَرُونَ} سَتُحْضَرُ لِلْحِسَابِ. وَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ {لَنَحْنُ الصَّافُّونَ} الْمَلاَئِكَةُ {صِرَاطِ الْجَحِيمِ} سَوَاءِ الْجَحِيمِ وَوَسَطِ الْجَحِيمِ {لَشَوْبًا} يُخْلَطُ طَعَامُهُمْ وَيُسَاطُ بِالْحَمِيمِ {مَدْحُورًا} مَطْرُودًا {بَيْضٌ مَكْنُونٌ} اللُّؤْلُؤُ الْمَكْنُونُ {وَتَرَكْنَا عَلَيْهِ فِي الآخِرِينَ} يُذْكَرُ بِخَيْرٍ {يَسْتَسْخِرُونَ} يَسْخَرُونَ {بَعْلاً} رَبًّا.{الأَسبَابُ}السَّمَاء.
مجاہد نے کہا (سورہ سبا میں جو ہے) وَ یَقذِفُونَ بِالغَیبِ مِن مَّکَانٍ بَعِیدٍ اس کامطلب یہ ہے کہ دور ہی سے غیب کے گولے لگاتے ہیں۔ اور وَ یَقذِفُونَ مِن کُلِّ جانب اس کا مطلب یہ ہے کہ شیطانوں پر ہر طرف سے مار پڑتی ہے ولھم عذاب واصب یعنی ہمیشہ کا عذاب (یا سخت عذاب) تاتوننا عن الیمین کا مطلب یہ ہے کہ کافر شیطان سے کہیں گےت حق بات کی طرف سے ہمارے پاس آتے تھے۔ غول پیٹ کا درد (یا سر درد) و لاھم ینزفون ان کی عقل میں فتور نہیں آنے کا۔ قرین شیطان۔ یھرَعُونَ ڈرائے جاتے ہیں۔ یَزِفُّونَ نزدیک نزدیک پاؤں رکھ کر دوڑ رہے ہیں۔ و بین الجنۃ نسبًا قریش کے کافر فرشتوں کو اللہ کی بیٹیاؓ اور ان کی مائیں سردار جنوں کی بیٹیوں (پریوں) کو قرار دیتے تھے۔ وَ لَقَد عَلِمَت الجِنۃُ اِنَّھُم لَمُحضَرُونَ یعنی جنوں کو معلوم ہے کہ ان کو قیامت کے دن حساب کے لئے حاضر ہونا پڑے گا۔ اور ابن عباسؓ نے کہا اِنَّا لَنَحنُ الصَّافُّون یہ فرشتوں کا قول ہے۔ صراط الجحیم سوآء الجحیم، وسط الجحیم سب کا ایک معنی ہے۔ لشوبا من حمیم یعنی ان کے کھانے میں گرم کھولتے پانی کی ملونی کی جائے گی۔ مدحورا دتکارا ہوا۔ بیض مکنون ڈھنپے ہوئے موتی۔ و ترکنا علیہ فی الاٰخرین اس کے ذکر خیر کو پچھلے لوگوں میں باقی رکھا۔ یستسخرون ٹھٹھا کرتے ہیں۔ بعلا بعل رب کو کہتے ہیں (یمن والوں کی لغت ہے)۔ اسباب آسمان۔
Chapter No: 1
باب قَوْلِهِ: {وَإِنَّ يُونُسَ لَمِنَ الْمُرْسَلِينَ}
The Statement of Allah, "And, verily, Yunus (Jonah) was one of the Messengers." (V.37:139)
باب : اللہ تعالیٰ کے اس قول وَ اِنَّ یُونُسَ لَمِنَ المُرسَلِینَ کی تفسیر
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنِ الأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، رضى الله عنه قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " مَا يَنْبَغِي لأَحَدٍ أَنْ يَكُونَ خَيْرًا مِنِ ابْنِ مَتَّى ".
Narrated By Abdullah : Allah's Apostle said, "Nobody has the right to be better than (Jonah) bin Matta."
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہﷺنے فرمایا : کسی کے لیے مناسب نہیں کہ وہ حضرت یونس بن متی علیہ السلام سے بہتر ہونے کا دعویٰ کرے۔
حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُلَيْحٍ، قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ هِلاَلِ بْنِ عَلِيٍّ، مِنْ بَنِي عَامِرِ بْنِ لُؤَىٍّ عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، رضى الله عنه عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " مَنْ قَالَ أَنَا خَيْرٌ مِنْ يُونُسَ بْنِ مَتَّى فَقَدْ كَذَبَ ".
Narrated By Abu Huraira : The Prophet said, "He who says that I am better than Jonah bin Matta, tells a lie."
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہےانہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہﷺنے فرمایا : جو شخص یہ دعویٰ کرے کہ میں حضرت یونس بن متی علیہ السلام سے بہتر ہوں وہ جھوٹا ہے۔