Sayings of the Messenger احادیثِ رسول اللہ

 
Donation Request

Sahih Al-Bukhari

Book: Surah Al-Muminun (65.23)    سورة المؤمنين

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنُ الرَّحِيم

In the Name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

شروع ساتھ نام اللہ کےجو بہت رحم والا مہربان ہے۔

قَالَ ابْنُ عُيَيْنَةَ ‏{‏سَبْعَ طَرَائِقَ‏}‏ سَبْعَ سَمَوَاتٍ‏.‏ ‏{‏لَهَا سَابِقُونَ‏}‏ سَبَقَتْ لَهُمُ السَّعَادَةُ ‏{‏قُلُوبُهُمْ وَجِلَةٌ‏}‏ خَائِفِينَ‏.‏ قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ ‏{‏هَيْهَاتَ هَيْهَاتَ‏}‏ بَعِيدٌ بَعِيدٌ‏.‏ ‏{‏فَاسْأَلِ الْعَادِّينَ‏}‏ الْمَلاَئِكَةَ ‏{‏لَنَاكِبُونَ‏}‏ لَعَادِلُونَ‏.‏ ‏{‏كَالِحُونَ‏}‏ عَابِسُونَ ‏{‏مِنْ سُلاَلَةٍ‏}‏ الْوَلَدُ، وَالنُّطْفَةُ السُّلاَلَةُ‏.‏ وَالْجِنَّةُ وَالْجُنُونُ وَاحِدٌ‏.‏ وَالْغُثَاءُ الزَّبَدُ وَمَا ارْتَفَعَ عَنِ الْمَاءِ، وَمَا لاَ يُنْتَفَعُ بِهِ‏.‏

سفیان بن عیینہ نے کہا سبع طرآئق سے ساتوں آسمان مراد ہیں۔ لھا سابقون یعنی ان کی قسمت میں (روز اول سے) سعادت اور نیک بختی لکھ دی گئی۔ وَجِلَت ڈرنے والے۔ ابن عباسؓ نے کہا ہَیہَاتَ ہَیہَاتَ کا معنی دور ہے، دور ہے۔ فَاسئَلِ العَادِّینَ یونی گننے والے فرشتوں سے (جو اعمال کا حساب لکھتے ہیں) پوچھ لے۔ لَنَاکِبُونَ سیدھی راہ سے مڑ جانے والے۔ کالحُون ترش رو، بد شکل منہ بنانے والے۔ اوروں نے کہا سَلَالَہ سے مراد بچہ اور نطفہ ہے۔ جِنَّۃُ اور جنون دونوں کا معنی ایک ہے یعنی دیوانگی (باولا پن) غُثَاءً پھین اور جو پانی پر تیر آئے اور کام نہ آئے (بلکہ پھینک دیا جائے) یُجَارُونَ آواز بلند کریں گے جیسے گائے (تکلیف کے وقت) آواز نکالتی ہے۔ عَلٰی اَعقَابِکُم عرب لوگ بولتے ہیں رجع علی عقبیہ (یعنی پیٹھ دیکر چلدیا)۔ سامر سمر سے نکلا ہے اس کی جمع سمّار ہے یہاں سامر جمع کے معنوں میں ہے یعنی رات کو گپ شپ کرنے والے۔ تسحرون اندھے ہو رہے ہو جادو سے۔