Sayings of the Messenger احادیثِ رسول اللہ ﷺ
Sahih Al-Bukhari
Book: Surah Al-Taghabun (65.64) سورة التغابن
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنُ الرَّحِيم
In the Name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
شروع ساتھ نام اللہ کےجو بہت رحم والا مہربان ہے۔
وَقَالَ عَلْقَمَةُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، {وَمَنْ يُؤْمِنْ بِاللَّهِ يَهْدِ قَلْبَهُ} هُوَ الَّذِي إِذَا أَصَابَتْهُ مُصِيبَةٌ رَضِيَ، وَعَرَفَ أَنَّهَا مِنَ اللَّهِ.
اور علقمہ بن قیس نے عبداللہ بن مسعودؓ سے روایت کی، انہوں نے کہا وَ مَن یُؤمِن بِاللہِ یَھدِ قَلبَہُ کا معنی یہ ہے کہ جو کوئی ایماندار ہوتا ہے اس پر جب کوئی مصیبت آتی ہے تو (گھبراتا نہیں تقدیر پر) راضی رہتا ہے۔ اور سمجھتا ہے کہ یہ اللہ کی طرف سے ہے۔ اور مجاہد نے کہا تغابن کا مطلب یہ ہے کہ بہشتی دوزخیوں کی جائیداد لوٹ لیں گے۔ اِن تَرَبتُم اگر تم کو یہ معلوم نہ ہو کہ اس کو حیض آتا ہے یا نہیں آتا۔ غرض یہ کہ جو عورتیں بوڑھی ہو کہ حیض سے مایوس ہو گئی ہوں۔ اسی طرح جن عورتوں کو ابھی حیض ہی نہیں آیا ہو (کم سن ہوں) تو ان کی عدت تین ماہ ہو گی۔